سوڈا ایش کی درآمدی ویلیوایشن میں اضافہ کر دیا گیا

نمائندہ ایکسپریس  پير 18 فروری 2013
اگر کسی کو مذکورہ ویلیو ایشن کے حوالے سے جاری کردہ رُولنگ پر کوئی تحفظات ہیں تو وہ رولنگ کے اجرا کے بعد 30 دن کے اندر اندر ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز ویلیو ایشن کو اپنے تحفظات بھجواسکیں گے۔ فوٹو: فائل

اگر کسی کو مذکورہ ویلیو ایشن کے حوالے سے جاری کردہ رُولنگ پر کوئی تحفظات ہیں تو وہ رولنگ کے اجرا کے بعد 30 دن کے اندر اندر ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز ویلیو ایشن کو اپنے تحفظات بھجواسکیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے درآمدی سوڈا ایش پر کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسوں کی وصولی کے لیے سوڈا ایش کی ویلیو ایشن میں اضافہ کردیا ہے، جس سے سوڈا ایش کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس بڑھ جائیں گے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی طرف سے کسٹمز رولنگ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سوڈا ایش سینتھیٹک ڈینس کی درآمدی ویلیو 265 ڈالر فی ٹن، سوڈا ایش سینتھیٹک لائٹ کی درآمدی ویلیو255 ڈالر فی میٹرک ٹن جبکہ سوڈا ایش نیچرل ڈینس کی درآمدی ویلیو 250ڈالر فی میٹرک ٹن مقرر کی گئی ہے اور مذکورہ اقسام کے سوڈا ایش پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی وصولی مجوزہ ویلیو پر وصول کی جائے گی۔

8

تاہم ویلیو ایشن کے اجرا کے بعد 90 دنوں میں اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں سوڈا ایش کی قیمت میں ردو بدل ہوتا ہے تو اس بارے میں متعلقہ اسٹیک ہولڈر کو ثبوتوں کے ساتھ ویلیو ایشن اتھارٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔ علاوہ ا زیں اگر کسی کو مذکورہ ویلیو ایشن کے حوالے سے جاری کردہ رُولنگ پر کوئی تحفظات ہیں تو وہ رولنگ کے اجرا کے بعد 30 دن کے اندر اندر ڈائریکٹریٹ جنرل کسٹمز ویلیو ایشن کو اپنے تحفظات بھجواسکیں گے، تاہم مذکورہ مدت کے بعد موصول ہونے والی آراء و تحفظات کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔