عباسی سمیت دیگر اسپتالوں میں دوائوں کا بحران شدت اختیار کرگیا

اسٹاف رپورٹر  پير 18 فروری 2013
ایکسرے فلمیں، لیبارٹری اور سرجیکل سمیت دیگرطبی سامان ختم ہوگیا، او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو بھی دوائیں بھی نہیں دی جا رہیں۔ فوٹو: فائل

ایکسرے فلمیں، لیبارٹری اور سرجیکل سمیت دیگرطبی سامان ختم ہوگیا، او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو بھی دوائیں بھی نہیں دی جا رہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی: عباسی شہید اسپتال سمیت بلدیہ کے تمام اسپتالوں میں دوائوں کابحران شدت اختیارکرگیا۔

ان اسپتالوں میں ایکسرے فلمیں، لیبارٹری وسرجیکل سمیت دیگرطبی سامان بھی ختم ہوگیا، بیشتر اسپتالوں میں مریضوں کودی جانے والی خوراک بھی بند کردی گئی، ان اسپتالوںکی او پی ڈی میں آنے والے مریضوںکو بھی دوائیں دینابندکردی گئیں، بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت چلنے والے اسپتال عباسی شہیداسپتال، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز سمیت کراچی13بڑے اسپتالوں ، 270 ڈسپنسریوں اورمیٹرنٹی ہومز میں ادویات کی سپلائی بندکردی گئی جس کی وجہ سے اسپتالوں کی کارکردگی شدید متاثرہوکر رہ گئی ہے اور مریضوںکو حصول علاج میں شدید دشواریوںکا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شام کے اوقات میں چلنے والی ڈسپنسریاں بھی عملا بندکردی گئیں، سینئر میڈیکل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ عظمی کراچی نے غیر اعلانیہ طور پر عوام کو صحت کی سہولتوںکی فراہمی مکمل طور پر بندکردی اوراسپتالوں میں ادویات ناپید ہونے کے مسئلے پر بھی خاموش ہے،دوسری جانب اسپتالوں میں آنے والے مریضوںکودوائیں نہ ملنے سے اسپتالوں میں آئے دن تلخ کلامی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، اسپتالوںکی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ ان اسپتالوں میں گزشتہ سال سے ادویات کی فراہمی نہیںکی جارہی ہیں،عباسی اسپتال کے بجٹ میں اسپتال کیلیے ادویات کی مد میں 13کروڑ روپے سالانہ مختص کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔