- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- سرفراز احمد پی ایس ایل 8 کی تیاری کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
- گریس کے ڈرموں میں چھپائی گئی 254 کلوگرام منشیات پکڑی گئی
- پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- گلگت میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد جاں بحق
- پی ایس ایل 8 کیلیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ
- ایف آئی اے کا حوالہ ہنڈی کا کام کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 کروڑ سے زائد کی کرنسی برآمد
- انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے سے تجاوز کرگئی
- اسد شفیق نے بھی کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- شیخ رشید کا حلقہ این اے 60 سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
- سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی
- برطانیہ؛ پولیس افسر کو 85 جنسی جرائم پر 36 سال قید
پی پی، متحدہ کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آچکا، قادر مگسی
کراچی میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ووٹوں کی تصدیق نہیں کی جارہی، قادر مگسی۔ فوٹو: فائل
ٹنڈو جام: سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ متحدہ کی حکومت سے علیحدگی ٹوپی ڈرامہ اور نورا کشتی ہے جس کے ذریعے حکومت اپوزیشن کا جمہوری حق بھی چھین لینا چاہتی ہے سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے۔
سندھ میں 10 جماعتی الائنس، پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں سے ون ٹو ون مقابلہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری حیدر شاہ سے ان کے گھر پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا گٹھ جوڑ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کے لیے فنکشنل لیگ کی نامزد نصرت سحر عباسی کو گزشتہ 3 ماہ سے سیٹ نہیں دی جارہی تھی۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ووٹوں کی تصدیق نہیں کی جارہی، ہم موجودہ ووٹر تصدیق عمل پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ انھوں نے سانحہ کوئٹہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حکومت کی نا اہلی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر ٹول گیٹ پر ٹنڈو جام کے عوام سے ٹیکس لیے جانے کی مذمت کرتے ہیں اور اس مسئلے پر علاقے کے لوگوں سے مل کر بڑی تحریک اور فائنل دھرنا دیں گے جس کی قیادت پی ایس 50 سے پارٹی کے نامزد امیدوار حیدر شاہانی کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔