- یورپ، امریکا اور برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کو 6 ماہ سے تنخواہ نہ ملی
- میرے قتل کا پلان سی تیار، زرداری نے دہشت گرد تنظیم کو پیسہ دیا ہے، عمران خان
- چیونٹیاں مریضوں میں کینسر کی تشخیص کر سکتی ہیں، تحقیق
- امریکی ہائی اسکول کی لائٹیں مسلسل 15 ماہ سے روشن
- کام کا تناؤ ہے تو عطرِ گلاب سونگھئے
- بھارت میں گرفتار پاکستانی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ سامنے آگیا
- بھارت سے رہائی کےبعد 17 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- سویڈن میں توہین ِ قرآن کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے
- فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
- حکومت کے بینکوں سے حاصل کردہ قرضوں میں ایک ہزار ارب کا اضافہ
- سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی
- پی ایس ایل8؛ بورڈ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ ختم
- گرافک ڈیزائننگ اور مصنوعی ذہانت
- سینیٹ؛ سویڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کیخلاف قرارداد متفقہ منظور
- دو نوکرانیاں شادی والے گھر سے 60 تولہ سونا چرا کر فرار
- بابراعظم اور سرفراز نمائشی میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے
- بی جے پی کے سابق عہدیدار کی بیمار بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی
- بولان میں لیویز کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہل کار شہید
- لاپتہ افراد کے معاملے پر بڑوں کیخلاف کارروائی کرنی ہوگی، سپریم کورٹ
- متحدہ رہنما بابر غوری کے وارنٹ معطل، حفاظتی ضمانت منظور
آسٹریلیا ویمنز کرکٹ کا عالمی حکمران بن گیا
آسٹریلیا نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو104رنز سے مات دے کرچھٹی بارٹرافی پر قبضہ جمالیا، فوٹو: اے ایف پی
ممبئی: آسٹریلیا ویمنز کرکٹ کا عالمی حکمران بن گیا، ٹیم نے فائنل میں ویسٹ انڈیز کو104رنز سے مات دے کرچھٹی بار ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔
یلو شرٹس کیخلاف سپر سکسز مرحلے میں غیر متوقع فتح حاصل کرنے والی کیریبیئن ٹیم کی خوش فہمی اب دور ہوگئی،فاتح سائیڈ نے جیس کیمرون (75) اور ریشل ہائنز(52) کی بدولت 259کا مجموعہ اسکور بورڈ کی زینت بنایا،3وکٹیں لینے والی ایلیسی پیری نے ٹاپ آرڈر تباہ کرتے ہوئے ناکام سائیڈ کو 145تک محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین ٹیم فائنل میںکسی موقع پر بھی خود کو ٹائٹل کی اہل ثابت کرتی نظر نہیں آئی، کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اوپنر میگ لیننگ31 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں تو 52 رنز کی عمدہ شراکت کا اختتام ہو گیا۔
ریشل ہائنز نے مجموعہ116تک پہنچانے میں52رنز کا حصہ ڈالا، ایلکس بلیک ویل صرف3رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، جیس کیمرون کی 75 رنز پر مشتمل اننگز 181پر تمام ہوئی، لیزا استھیلکر 12 جبکہ سارا کوئٹ اور ایرن اوسبورن 7 ،7رنز تک محدود رہیں، کپتان جوڈی فیلڈز(36) اور ایلیسی پیری(25) کی آٹھویں وکٹ کیلیے ناقابل شکست ففٹی شراکت نے ٹیم کا ٹوٹل259رنز تک پہنچا دیا، شوکونا کوئنٹائن نے3 جبکہ شینل ڈیلے، ٹریمائن سمارٹ ،اسٹیفنی ٹیلر اور انیسہ محمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم ابتدا میں ہی ایلیسی پیری کے عتاب کا شکار ہوگئی، لوئر آرڈر بیٹنگ میں قابل قدر کارکردگی دکھانے والی پیسر نے بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے4اوورز میں اتنے ہی رنز دے کر 3 وکٹیں اڑا دیں،کیسیا نائٹ(17) کی وکٹ32 پر گری، اسٹیفنی ٹیلر 5رنز بناکر آئوٹ ہوئیں،41 کے مجموعی اسکور پر نتاشا میکلین بھی13رنز بناکر چلتی بنیں، کپتان میریسا اگلریا(23) اور دیندرا ڈوٹن (22) کا شکار لیزا استھیلکر نے کرکے اسکور5 وکٹ پر 109 کردیا۔
کیشونا نائٹ نے21 رنز ناٹ آئوٹ بناکر کچھ مزاحمت کی، پوری ٹیم43.1 اوورز میں 145پر ڈھیر ہوگئی، ایلیسی پیری نے اپنے 10اوورز میں 19رنز دے کر 3، لیزا استھیلکر، میگان شیٹ،ایرن اوسبورن نے2، 2 جبکہ جولی ہنٹر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ جیس کیمرون کو قرار دیا گیا جبکہ ایونٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو ملا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔