گلف اسکواش: فائنل میں عامر اطلس اور ناصر اقبال مد مقابل ہوں گے

اے پی پی  پير 18 فروری 2013
پاکستان کے عامر اطلس خان اور ناصر اقبال 5ویں کش  پرشین گلف اسکواش کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے عامر اطلس خان اور ناصر اقبال 5ویں کش پرشین گلف اسکواش کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

تہران: پاکستان کے عامر اطلس خان اور ناصر اقبال کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، دونوں پانچویں کش  پرشین گلف اسکواش کپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ 

ایران میں جاری ایونٹ کے مینز سنگلزسیمی فائنل میں ناصر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مصری کھلاڑی مہد علی انور کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11-9،6-11 11-5، 9-11اور 11-5سے زیر کیا، دوسرے میچ میں عامر اطلس خان نے عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حریف مصر کے اینڈریو کو11-7، 11-2 اور 11-7سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔