ریاستی ادارے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کریں،شکیل قادری

اسٹاف رپورٹر  پير 18 فروری 2013
عوام متحد ہوکر انتہا پسندوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ،کیماڑی میں خطاب۔ فوٹو: فائل

عوام متحد ہوکر انتہا پسندوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ،کیماڑی میں خطاب۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوتوں کے خلاف بڑا آپریشن ملکی سلامتی کیلیے ضروری ہے۔

مصلحت پسندی اور کسی دباؤ کے بغیر ریاستی ادارے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ عوام کی جان ومال کو بھی تحفظ فراہم کریں ملک کے عوام اور محب وطن مذہبی و سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف یکجا ہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات معمول بن گئے ہیں حکومتی رٹ دور دور تک نہیں ہے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے الف دین مسجدکیماڑی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

1

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ، علامہ عباس الباروی اور دیگر موجود تھے،شکیل قادری نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورا ملک بدامنی کا شکار ہے ،دہشت گردی کے خلاف مثبت اقدامات اور ٹھوس فیصلے کیے جاتے تو حالات بہتر ہوتے،عوام اہلسنّت متحد و منظم ہوجائیں اور انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں پاکستان سنی تحریک دہشت گردوں کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔