- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
- ڈالفن کیساتھ تیراکی کے دوران 16 سالہ لڑکی شارک کے حملے میں ہلاک
- پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا
- کراچی پرانا گولیمار میں سرچ آپریشن؛ ٹارگٹ کلر، 6 اسٹریٹ کرمنلز، 5 منشیات فروش گرفتار
- ایشیاکپ 2023؛ پی سی بی نے کرک انفو کی خبر کے کچھ نکات کو ’’بےبنیاد‘‘ قرار دیدیا
- کراچی، باپ نشے آور سگے بیٹے کے قتل میں ملوث نکلا
- خبردار! چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنے پر 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
- نمائشی میچ؛ گلیڈی ایٹرز نے زلمی کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 رنز سے ہرادیا
- لیاری میں ملزمان نے اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیا
- پنڈی میں خواجہ سرا کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا
- پنجاب کے وزیر کھیل کو افتخار نے ایک اوور میں 6 چھکے جڑدیئے، ویڈیو وائرل
- پرویز مشرف کی تدفین پاکستان میں کرنے کا فیصلہ
- موبائل چوری کا الزام؛16سالہ لڑکے نے 58 سالہ خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
- بندرگاہ سے دالوں کے کنسائمنٹس ریلیز ہونا شروع
- چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی میں 23 افراد ہلاک؛ 979 زخمی
ریاستی ادارے عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کریں،شکیل قادری
عوام متحد ہوکر انتہا پسندوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں ،کیماڑی میں خطاب۔ فوٹو: فائل
کراچی: پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شکیل قادری نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوتوں کے خلاف بڑا آپریشن ملکی سلامتی کیلیے ضروری ہے۔
مصلحت پسندی اور کسی دباؤ کے بغیر ریاستی ادارے ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے ساتھ عوام کی جان ومال کو بھی تحفظ فراہم کریں ملک کے عوام اور محب وطن مذہبی و سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے خلاف یکجا ہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات معمول بن گئے ہیں حکومتی رٹ دور دور تک نہیں ہے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کی سربلندی کیلیے جدوجہد کرتے رہیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے الف دین مسجدکیماڑی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ، علامہ عباس الباروی اور دیگر موجود تھے،شکیل قادری نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورا ملک بدامنی کا شکار ہے ،دہشت گردی کے خلاف مثبت اقدامات اور ٹھوس فیصلے کیے جاتے تو حالات بہتر ہوتے،عوام اہلسنّت متحد و منظم ہوجائیں اور انتہاپسند دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائیں پاکستان سنی تحریک دہشت گردوں کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔