فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے، اسفند یار ولی

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 ستمبر 2017
فاٹا کے عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی۔۔  فوٹو: فائل

فاٹا کے عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، سربراہ عوامی نیشنل پارٹی۔۔ فوٹو: فائل

چارسدہ: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ فاٹا کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے۔

چارسدہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے، ایف سی آر کے قانون کا خاتمہ کیا جائے اور فاٹا کو صوبے میں ضم کیا جائے، اس کے بعد بلوچستان کو بھی پختونستان میں شامل کریں گے، مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے بھی انگریز کی کھینچی ہوئی لکیر کی حفاظت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف سی آر کا کالا قانون

اسفند یار ولی نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں امن ہو گا، کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو افغان جہاد کے دور سے احتساب کا عمل شروع کرنا ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔