پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے غیرمعمولی اجلاس آج ہوں گے

نمائندہ ایکسپریس / خبر ایجنسیاں  پير 18 فروری 2013
دونوں ایوانوں میں اہم قانون سازی کے لیے مختلف بلزپیش کیے جائیں گے۔  فوٹو: فائل

دونوں ایوانوں میں اہم قانون سازی کے لیے مختلف بلزپیش کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوں گے۔

صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم راجا پرویزاشرف کی ایڈوائس پر پارلیمنٹ کے اجلاس طلب کیے ہیں۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔ یہ قومی اسمبلی کا الوداعی سیشن ہوگا۔ دونوں ایوانوں میں اہم قانون سازی کے لیے مختلف بلزپیش کیے جائیں گے۔

انتخابی اصلاحات،لاپتاافراد کی بازیابی اورمسئلے کے مستقل حل کے بارے میں پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوگی۔ احتساب بل پر بھی پیش رفت متوقع ہے۔ پارلیمنٹ کے ان غیرمعمولی اجلاسوں کے دوران پارلیمنٹ ہائوس اہم سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔