اسلام آباد:مغوی بچی بیدردی سے قتل، لاش جلادی گئی

افتخار چوہدری  پير 18 فروری 2013
لاش 4 روزبعدعریاں حالت میں گٹرسے ملی، پولیس کی نااہلی نے بچی کی جان لے لی  فوٹو: فائل

لاش 4 روزبعدعریاں حالت میں گٹرسے ملی، پولیس کی نااہلی نے بچی کی جان لے لی فوٹو: فائل

اسلام آباد: تھانہ بہارکہو کی حدودسے اغواہونے  والی11سالہ لڑکی کو4یوم گزرنے  کے باوجودبازیابی میں پولیس کی ناکامی نے بچی کی جان لی۔

خدشہ ظاہرکیاگیا ہے کہ مغوی بجی کو اغوااورمبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کیاگیاہے،لڑکی کی لاش شناخت ہوگئی ہے، بچی منگوٹاون کی رہائشی اوراس کے والد کانام محمداعجازہے ،بچی کے ورثانے بہارہ کہوتھانہ کے ایس ایچ اوکو4 روزقبل تحریری درخواست دی تھی کہ ان کی کمسن بیٹی مسماۃ ’’ش ب‘‘کونامعلوم ملزمان اغواکرلے گئے جس پرپولیس نے مغویہ کی بازیابی کیلیے حقیقی معنوں میں کوششیں کرنا تودرکناراس کامقدمہ بھی16فروری کواُس وقت درج کیا۔

6

جب اسی لڑکی کی لاش تھانہ آئی نائن میں کٹاریاں کے قریب سیکٹرآئی نائن ون میں پرائمری اسکول کے عقبی جانب واقع مین ہول کے گٹرسے عریاں حالت میں برآمدہوئی اوراس لاش کواس کے ورثانے شناخت بھی کرلیا۔متعلقہ تھانہ کی پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ مغویہ کمسن لڑکی کے ساتھ نامعلوم سفاک ملزمان نے زیادتی کرکے نہ صرف اسے قتل کیابلکہ اس کی لاش عریاں حالت میں گٹرمیں پھینک کراسے آگ بھی لگادی تاکہ تمام ثبوت ختم ہوجائیں۔لڑکی کی میڈیکل رپورٹ ابھی آناباقی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔