سرحد پر مجاہدین کی دراندازی ناکام بنادی، بھارتی فوج کا دعویٰ

آن لائن  پير 18 فروری 2013
4 سے 5 افراد کے گروپ کی راجوڑی سیکٹر میں مشتبہ سرگرمیاں، فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ فوٹو: رائٹرز/ فائل

4 سے 5 افراد کے گروپ کی راجوڑی سیکٹر میں مشتبہ سرگرمیاں، فورسز کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ فوٹو: رائٹرز/ فائل

جموں: مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن کے نزدیکی راجوڑی سیکٹر میں بھارتی فوج نے مجاہدین کی طرف سے دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے، یہ بات اتوار کو بھارتی فوج کے دفاعی ترجمان نے کہی۔

ترجمان ایس این اچاریہ کے مطابق 4 سے 5 افراد کے ایک گروپ کی جانب سے کنٹرول لائن کے نزدیک بالاکوٹ سیکٹر کے بھمبر گلی کے علاقے میں مشتبہ نقل وحرکت دیکھی گئی۔ اطلاع ملتے ہی فورسز نے فوری طور پر ارد گرد کے علاقوں کا محاصرہ کیا اور دراندازی کرنے والے گروپ کو چیلنج کیا۔

10

اس پر دراندازوں نے جھاڑیوں میں پناہ لے لی اور فورسز پر فائرنگ کی جس پر فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق  فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر جاری رہا اور دراندازی کی کوشش کرنے والے افراد واپس سرحد پار چلے گئے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کردیاگیا ہے تاہم خراب موسمی حالات آپریشن  میں رکاوٹ پیش بن رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔