پنجاب اور بلوچستان میں جرائم و بھتہ خوری میں ملوث 7 افراد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 ستمبر 2017
لاہور آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 2 افغان شہریوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

لاہور آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 2 افغان شہریوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فوٹو: فائل

 راولپنڈی: آپریشن رد الفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم اور بھتہ خوری میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے پنجاب اوربلوچستان میں کارروائیاں کر کے جرائم اور بھتہ خوری میں ملوث 7 افراد گرفتارکر لیا۔

دوسری جانب لاہور میں پنجاب رینجرز، پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ آپریشن میں غیر قانونی طور پر مقیم 2 افغان شہریوں سمیت 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔