میاں برادران سیاسی خریدوفروخت میں مہارت رکھتے ہیں،کائرہ

اے پی پی  پير 18 فروری 2013
وفاداریاں بدلوانے پرشہبازو نثارمیڈل کے حقدارہیں،ق لیگ سے مذاکرات جاری ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاداریاں بدلوانے پرشہبازو نثارمیڈل کے حقدارہیں،ق لیگ سے مذاکرات جاری ہیں۔ فوٹو: فائل

لالہ موسیٰ: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ میاں برادران کوسیاسی خریدو فروخت میں خصوصی مہارت حاصل ہے۔

ان کی سیاست میں آمد سے قبل سیاسی خریدوفروخت کا یہ حال نہیں تھا، منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرانے میں مہارت پر شہبازشریف اورچوہدری نثارعلی خان کومیڈل دیے جانے چاہئیں، میاں نوازشریف سندھ کے یونین کونسل لیول کے لوگوںکو ساتھ ملا کرسمجھ رہے ہیں کہ انھوں نے پورے سندھ کوفتح کرلیا، آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ق لیگ سے مذاکرات جاری ہیں۔ وہ اتوار کو پنجن کسانہ میں  تقریب سے خطاب اورصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔

19

انھوں نے کہا کہ  ابھی نگراں حکومت کے قیام کے اعلان کاوقت نہیں آیا۔ آئینی طورپر قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اس پر بات کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے مفادات کیلیے پارٹی چھوڑنے والے سیاستداں اپنی موت آپ مرگئے۔ اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وفادار لوگ ہیں جو ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔