ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی نے سنگ میل عبور کرلیے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 5 ستمبر 2017
مہندرا سنگھ دھونی نے بھی اپنے کیریئرمیں 100اسٹمپڈ مکمل کرلیے۔ فوٹو: نیٹ

مہندرا سنگھ دھونی نے بھی اپنے کیریئرمیں 100اسٹمپڈ مکمل کرلیے۔ فوٹو: نیٹ

کولمبو: ویرات کوہلی نے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری اسکور کرکے ایک روزہ میچز میں 30 سنچریاں مکمل کرکے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ میچز میں 30 سنچریاں مکمل کرکے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کیا تاہم ان سے آگے اب ہم وطن سچن ٹنڈولکر ہیں، جنھوں نے ایک روزہ میچز میں 49 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

دوسری جانب سیریز کے آخری میچ میں مہندرا سنگھ دھونی نے بھی اپنے کیریئرمیں 100اسٹمپڈ مکمل کرلیے، انھوں نے یہ کارنامہ اکیلا دننجایا کو چاہل کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ کرکے انجام دیا، دھونی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے وکٹ کیپر ہیں، جنھوں نے 99 اسٹمپ آؤٹ کرنے والے سابق سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا کو پیچھے چھوڑدیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔