بینظیر قتل کیس میں بری ملزمان کی نظر بندی اور افسران کو سزائیں کل چیلنج ہونگی

قیصر شیرازی  منگل 5 ستمبر 2017
اعتزاز شاہ، شیر زمان، رفاقت، حسنین، رشید کی نظر بندی کا حکم نامہ آج حاصل کر کے دوسرے دن چیلنج کر دیا جائے گا، وکیل۔ فوٹو : فائل

اعتزاز شاہ، شیر زمان، رفاقت، حسنین، رشید کی نظر بندی کا حکم نامہ آج حاصل کر کے دوسرے دن چیلنج کر دیا جائے گا، وکیل۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی:  سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سزا یافتہ پولیس افسران ڈی آئی جی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد 17، 17 سال قید 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کو آئندہ 3 روز میں لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کریں گے۔

نصیر تنولی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ منگل کو عدالتی چھٹیاں ختم ہوتے ہی نظر بندی کے خلاف پٹیشن تیارکی جائے گی اور ڈپٹی کمشنر سے نظر بندی کا حکم نامہ حاصل کرکے دوسرے دن چیلنج کر دیا جائے گا۔ اپیل کے ساتھ سزا معطل کرکے ضمانت کی درخواست بھی دائرکی جائے گی جبکہ مقدمہ میں بری کیے جانے والے پانچوں ملزمان اعتزاز شاہ، شیر زمان، رفاقت، حسنین، رشید کی نظر بندی کوکل چیلنج کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں پولیس افسران کی طرف سے لاہور ہائی کورٹ کیلیے وکیل بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔