بان کی مون کا کوئٹہ دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2013
متاثرہ افراد اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی پوری مدد کرینگے، جنرل بان کی مون۔  فوٹو ایکسپریس

متاثرہ افراد اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی پوری مدد کرینگے، جنرل بان کی مون۔ فوٹو ایکسپریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے  ہزارہ ٹاؤن میں دھماکے کی مذمت  کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیاہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون  نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے خلاف یہ دوسرا دہشت گردی کا حملہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ دارری قبول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی پوری مدد کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔