ضمنی انتخابات؛ سندھ اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2013
پولنگ اسٹیشنز میں غیر تربیت یافتہ عملے کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔    فوٹو : فائل

پولنگ اسٹیشنز میں غیر تربیت یافتہ عملے کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ فوٹو : فائل

کراچی: سندھ اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی ایک نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ پی ایس 73 جامشورو اور پی ایس 84 ٹھٹھہ پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔

سندھ اسمبلی کی نشست کے لئے پی ایس 73 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سابق صوبائی وزیر مراد علی شاہ نے اپنا ووٹ آبائی گاؤں واھوڑ میں کاسٹ کیا، پولنگ کےابتدائی 3 گھنٹوں کے دوران ٹرن آوٹ انتہائی کم رہا جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنز میں غیر تربیت یافتہ عملے کے باعث ووٹرز کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

الیکشن کمیشن کی پابندی کے باوجود امیدواروں کی طرف سے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک لانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی تاہم ضمنی الیکشن کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔