سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی میں وکلا کا عدالتوں کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2013
 وکلا نے ہائی کورٹ ، سٹی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں  بھی عدالتی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیا۔ فوٹو:فائل

وکلا نے ہائی کورٹ ، سٹی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں بھی عدالتی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیا۔ فوٹو:فائل

کراچی: سانحہ کوئٹہ کے خلاف کراچی میں  وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔

کراچی میں وکلانے عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا، ہڑتال کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ میں تمام مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی جبکہ وکلا نے ہائی کورٹ ، سٹی کورٹ، ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں  بھی عدالتی کارروائیوں میں حصہ نہیں لیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں جنرل باڈی کا مشترکہ اجلا س منعقد کیاگیا اور ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے سانحہ کوئٹہ میں بے گناہ افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کااظہا رکیاگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔