سلمان خان اورمشروب بنانے والی مشہور انٹرنیشنل کمپنی کے درمیان معاہدہ

 پير 18 فروری 2013
اس معاہدے كا حصہ بن كر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، سلمان خان فوٹو:پبلسٹی

اس معاہدے كا حصہ بن كر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، سلمان خان فوٹو:پبلسٹی

ممبئی:  اداكار سلمان خان اور مشروب بنانے والی مشہورانٹرنیشنل کمپنی کے  درمیان نوجوانوں  كو بااختیار بنانے کے لئے تربیتی معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع كے مطابق معاہدے كے تحت شہری اور دیہی علاقوں  كے پڑھے لكھے نوجوانوں  میں روزگار حاصل كرنے كے لئے  انٹرویو دینے كا طریقہ اور خود اعتمادی پیدا كی جائے گی تاكہ وہ ملازمت حاصل كر كے بااختیار ہو سكیں اور ملكی ترقی میں اپنا  اہم كردار ادا كر سكیں، اس حوالے سے بالی ووڈ کے اداكار سلمان خان نے كہا كہ اس معاہدے كا حصہ بن كر بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے، انہوں  نے كہا كہ وہ ایسا بھارت چاہتے ہیں جس میں اہم كردار نوجوانوں  كا ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔