کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2013
سرجانی ٹاؤن تھانےکے قریب سے پھندہ لگی دولاشیں ملی ہیں جن کی شناخت اخترعلی اور مقبول کے نام سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

سرجانی ٹاؤن تھانےکے قریب سے پھندہ لگی دولاشیں ملی ہیں جن کی شناخت اخترعلی اور مقبول کے نام سے ہوئی ہے فوٹو: فائل

کراچی: شہر میں  فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حکومتی دعوؤں کے برعکس کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے،سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت حاجی فیاض سومرو کے نام سے ہوئی ، بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں نامعلوم سمت سے فائر کی گئی گولی نے رفیق صدیقی نامی شخص کی جان لےلی، سرجانی ٹاؤن تھانےکے قریب سے پھندہ لگی دولاشیں ملی ہیں جن کی شناخت اخترعلی اور مقبول کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں افراد تربت کے رہائشی اور بلوچستان سے لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے ، دوسری طرف مچھر کالونی سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔