صدرنے سندھ ہائی کورٹ کے 3 ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2013
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس نثار محمد شیخ،جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس نثار محمد شیخ،جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: صدرآصف زرداری  نے سندھ ہائی کورٹ کے 3 ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پرسندھ ہائی کورٹ کے 3 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی، مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس نثار محمد شیخ،جسٹس ندیم اختر اور جسٹس محمد شفیع صدیقی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ججز تقرری کی پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے تینوں نام وزیراعظم کو بجھوائے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔