سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2013
انتخابی اصلاحات بل کل سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔  فوٹو: فائل

انتخابی اصلاحات بل کل سینیٹ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری دے دی، بل کل سینیٹ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر جہانگیر بدر کی سربراہی میں سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے اجلاس میں بل کو حتمی شکل دے دی گئی جس کے تحت قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار  کی فیس 50 ہزار روپے سے کم کرکے 8 ہزار جبکہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کی فیس 25 ہزار سے 4 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

سینیٹ کی کمیٹی کی جانب سے مجوزہ بل میں انتخابی امیدواروں کی جانب سے ووٹروں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ امیداروں کی جانچ پڑتال کی معیاد 30 سے کم کرکے 14 دن کرنے کی تجویز ہے، اس کے علاوہ  مجوزہ بل میں انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش کی سزا7 سالہ قید مقرر کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔