اکشے کمار نئی فلم کا معاوضہ 50 کروڑ روپے لیں گے

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2013
اکشے کمار پر قسمت کی دیوی دل کھول کر مہربان ہوئی ہے، پہلے نئے سال میں’’ اسپیشل 26‘‘ کے ساتھ انہوں نے باکس آفس پر چھکا مارا فوٹو: پبلسٹی

اکشے کمار پر قسمت کی دیوی دل کھول کر مہربان ہوئی ہے، پہلے نئے سال میں’’ اسپیشل 26‘‘ کے ساتھ انہوں نے باکس آفس پر چھکا مارا فوٹو: پبلسٹی

ممبئی: فلمی کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار نے معاوضے کی دوڑ میں سب کو پیچھے ہی نہیں بہت پیچھے چھوڑڈالا ہے، اپنی نئی فلم کے لئے اکشے کمار نے 50 کروڑ روپے کامعاہدہ کرلیا۔

اکشے کمار پر قسمت کی دیوی دل کھول کر مہربان ہوئی ہے، پہلے نئے سال میں اکشے کی فلم’’ اسپیشل 26‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے میں 25 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور اب تو اکشے ساری حدیں ہی پار کرگئے ہیں، ذرائع کے مطابق اکشے نے ریلائنس فلم کے ساتھ ایک ساؤتھ فلم کے ہندی ری میک کا معاہدہ کیاہے جس کے لئے انہیں50  کروڑ روپے کا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔

اکشے کمار نے ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جس کے مطابق بالی ووڈ میں اکشے کی فلموں نے اب تک مجموعی طور پر 2000 کروڑ روپے کا بزنس کیا اوریہ اعزاز اب تک بالی ووڈ میں کسی اداکار کو حاصل نہیں  ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔