ویسٹ انڈیز سے ٹی 20 کیلیے انگلینڈ نے معین اور اسٹوکس کو آرام دے دیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 6 ستمبر 2017
تین روز بعد شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز میں دونوں آل راؤنڈرز کی واپسی ہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی

تین روز بعد شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز میں دونوں آل راؤنڈرز کی واپسی ہوگی۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن: انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز سے واحد ٹی20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

16 ستمبر کو شیڈول مختصر ترین فارمیٹ کے میچ میں معین علی اور بین اسٹوکس کو آرام دیا گیا ہے تاہم اس کے تین روز بعد شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز میں دونوں آل راؤنڈرز کی واپسی ہوگی۔

ٹی 20 اسکواڈ کپتان مورگن، بیئر اسٹو، جیک بال، بٹلر، ٹام کیورن، لیام ڈاسن، الیکس ہیلز، جورڈن، ڈیوڈ میلان، پلنکٹ، عادل رشید، روٹ، جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی پر مشتمل ہے، ون ڈے ٹیم میں کپتان مورگن، معین، بیئراسٹو، جیک بال، بٹلر، کیورن، ہیلز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوئے روٹ، جیسن روئے، اسٹوکس، ڈیوڈ ویلی اور کرس ووئکس شامل ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔