- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
سانحہ کوئٹہ؛ کوئی بھی ادارہ غفلت کا مرتکب پایا گیا توکارروائی کی جائے گی، وزیر اعظم

بلوچستان میں دہشت گردی کو روکنے کے لئے حکومت نے یہ نہیں دیکھا کہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، راجہ پرویز اشرف فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سانحہ ہزارہ ٹاؤن کے تناظرمیں کوئی بھی ادارہ غفلت کا مرتکب پایا گیا تواس کے خلاف کارروائی کی جائے گی چاہے وہ کوئی ایجنسی ہی کیوں نہ ہواس حوالے سے گورنربلوچستان کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے لیکن اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ سوچ اپنانا ہوگی اور ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہوگا کیونکہ ایک دوسرے پر الزام تراشی سے دہشت گردوں کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر کون سنگدل ہوگا جس کا دل نہیں پسیجا ہوگا، ہر وہ انسان جو انسانیت پریقین رکھتا ہے وہ اس واقعے پر رنجیدہ ہے لیکن مستقبل میں ایسے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے حکومت اور اپوزیشن کو دہشت گردوں کےخلاف تفریق ختم کرنا ہوگی کیونکہ اگر ہم آپس میں لڑتے رہے تو یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ پوری قوم کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کو روکنے کے لئے حکومت نے یہ نہیں دیکھا کہ بلوچستان میں ہماری حکومت ہے، گورنر راج نافذ کرنے اور ایف سی کی نفری میں اضافے سمیت ہر ممکن اقدامات کیے گئے لیکن اس کے باوجود بدقسمتی سے یہ واقعہ رونما ہوا۔
وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ ہزارہ برادری کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر حد تک جائی گی اور ان کا اس حوالے سے ہر مطالبہ پورا کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔