- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظوری کا حکم معطل
- کرپشن کیس، کئی کرداروں کے چہروں سے نقاب نہ ہٹ سکا
- انسانی چہرے کے حصوں پر مشتمل جاپانی بٹوے اور پرس
- 50 منٹ کچن کی صفائی سائیکل چلانے سے زیادہ کیلوریز جلاتی ہے
- شمسی توانائی سے چلنے والی گاڑی متعارف کروانے کا اعلان
- لکی مروت؛ مشترکہ آپریشن میں 12 دہشت گرد ہلاک، پولیس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات 7 ہزار 926 سے تجاوز کرگئیں
- وزیراعظم کا دورۂ ترکیہ ترک قیادت کی مصروفیت کے باعث ملتوی
- امریکا میں تعلیم کے خواہشمند طالبعلموں کیلئے کراچی میں یونیورسٹی فیئر
- ریڈ لائن بس میں مسافر ڈاکٹر پر تشدد کا مقدمہ درج، ڈرائیور اور کنڈیکٹر معطل
- عالمی بینک کی ترقیاتی منصوبوں کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
- ملتان سے کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، خود کش جیکٹ برآمد
- گلیڈی ایٹرز نے سابقہ ناکامیوں کے ازالے کی ٹھان لی
- پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالر افغانستان اسمگل ہورہے ہیں، بلوم برگ
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے پہلے اضافہ نہیں ہوگا، وزیر مملکت
- پشاور پولیس لائنز دھماکا، حملہ آور کی نقل و حرکت کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- چیف ایگزیکٹیو کو توشہ خانہ کا ریکارڈ بیان حلفی کے ساتھ پیش کرنے کیلیے آخری مہلت
- کوئٹہ میں عمارت منہدم، ایک جاں بحق اور پانچ زخمی
- پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ امدادی سامان لے کر ترکیہ پہنچ گیا
- شہری اور پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار، پولیس اہلکار بھی شامل
شاہ پور چاکر ای ڈی او کے اسکولوں پر چھاپے، 15اساتذہ معطل

چھاپوں کے دوران ای ڈی او نے اسکولوں میں غیر حاضر رہنے پرً 15 اساتذہ کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ فوٹو: فائل
شاہ پور چاکر: ای ڈی او محکمہ تعلیم ضلع سانگھڑ یار محمد بالادی نے مختلف سیکنڈری، ہائر سیکنڈری اور مڈل اسکولوںپر چھاپے مارے۔
جن میں مقصو رند ہائی اسکول، ہائر سیکنڈری اسکول سرہاری، ہائی اسکول امان اللہ ڈاہری، ٹول اسکول گوٹھ پلھ اور دیگرشامل ہیں۔ چھاپوں کے دوران ای ڈی او نے اسکولوں میں غیر حاضر رہنے پرً 15 اساتذہ کو معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ای او ہیڈ کوارٹر تاج محمد ڈاہری اور ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔معطل کیے گئے اساتذہ میں صائمہ، فائزہ، خرم ناز، شہناز بیگم، جاویداور مہدی حسن شامل ہیں۔یار محمد بالادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اساتذہ طویل عرصے سے ڈیوٹیوں سے غیر حاضر تھے۔
شوکاز نوٹس کے بعد بھی وہ اپنی ڈیوٹیوں پر نہ آئے تو انھیں نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ تاج محمد ڈاہری کی نگرانی میں ایک ٹیم بنائی گئی ہے جو روزانہ مختلف اسکولوں پر چھاپے مارکرغیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔انھوں نے کہاکہ ضلع میں بند اسکولوں کوجلد کھولا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔