سانگھڑ، سنگین وارداتوں میں ملوث 61 ملزمان گرفتار

نامہ نگار  پير 18 فروری 2013
ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے بتایا کہ سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں گزشتہ 15 روز میں ڈاکے، چوریوں، اغوا، قتل و دیگر سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب 61 روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے بتایا کہ سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں گزشتہ 15 روز میں ڈاکے، چوریوں، اغوا، قتل و دیگر سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب 61 روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ: ضلع سانگھڑ میں اغوا، ڈاکے و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 61 روپوش و اشتہاری ملزمان گرفتار، 3630 گرام چرس، 10 ٹی ٹی پستول، رائفلیں، سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ محمد علی بلوچ نے بتایا کہ سانگھڑ پولیس نے ضلع بھر میں گزشتہ 15 روز میں ڈاکے، چوریوں، اغوا، قتل و دیگر سنگین نوعیت کے کیسوں میں مطلوب 61 روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف افراد پر 11 کیس داخل کرکے ان کے قبضے سے 3630 گرام چرس، 200 لیٹر کچی شراب برآمد کرکے ملزمان کوجیل بھیج دیا گیا ہے۔

اسی طرح ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران 6 ٹی ٹی پستول، رائفلیں، سیکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ نشہ آور، مضر صحت مین پوری و گٹکا فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف 34 مقدمات درج کرکے ہزاروں کی تعداد میں مین پڑیاں و گٹکا برآمد کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔