کراچی: مزید 10 افراد ٹارگٹ کلنگ کی بھینٹ چڑھ گئے

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2013
بلدیہ ٹاؤن کے گلشن مزدور میں اندھی گولی نے رفیق صدیقی نامی شخص کی جان لے لی۔   فوٹو: فائل

بلدیہ ٹاؤن کے گلشن مزدور میں اندھی گولی نے رفیق صدیقی نامی شخص کی جان لے لی۔ فوٹو: فائل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے سیاسی کارکن سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کورنگی کی گلزار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ گارڈن کے علاقے عثمان آباد میں فائرنگ کرکے سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو ہلاک کردیا گیا۔ سرجانی ٹاؤن کے علاقے خدا کی بستی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت حاجی فیاض سومرو کے نام سے ہوئی۔

بلدیہ ٹاؤن کے گلشن مزدور میں اندھی گولی نے رفیق صدیقی نامی شخص کی جان لے لی۔ سرجانی ٹاؤن تھانےکے قریب سے پھندہ لگی 2 لاشیں ملیں جن کی شناخت اختر علی اور مقبول کے نام سے ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق دونوں افراد تربت کے رہائشی اور بلوچستان سے لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل تھے۔ ادھر مچھر کالونی سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔