پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، وحیدہ شاہ

نامہ نگار  منگل 19 فروری 2013
وحیدہ شاہ نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے اور دیگر جماعتوں سے ان کے تعلقات مستحکم ہو ئے ہیں۔ فوٹو: فائل

وحیدہ شاہ نے کہا کہ گزشتہ 5 برسوں میں پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے اور دیگر جماعتوں سے ان کے تعلقات مستحکم ہو ئے ہیں۔ فوٹو: فائل

ٹنڈو محمد خان: پیپلز پارٹی کی رہنما سیدہ وحیدہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پی پی حکومت نے اپنے5 سالہ دور اقتدار میں ہزاروں بے روز گار افراد کو نوکریاں دیں اور ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ۔

یہ بات انہوں نے پٹار گوٹھ میں عوامی رابطہ مہم کے دوران ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ دور حکومت میں عوام کے لیے ملازمتوں کے دروازے بند رکھے گئے اور صرف من پسند علاقوں میں ترقیاتی کام کرائے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 5 برسوں میں پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے اور دیگر جماعتوں سے ان کے تعلقات مستحکم ہو ئے ہیں۔ جمہوری حکومت نے اتحادیوں کو ساتھ لے کر 5سال پورے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بحالی کا سہرا شہید بے نظیر بھٹو کے سر جبکہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کا کریڈٹ صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے۔

عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرایا ہے اور آئندہ انتخابات میں بھی وہ پہلے سے زیادہ ووٹ دے کرانہیں اسمبلیوں میں بھیجیں گے تاکہ پیپلز پارٹی دوبارہ حکومت بنا کر عوام کی خدمت کر سکے۔ انہوں نے فریال ٹالپر کی پارٹی کے لیے خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی جا نب سے انہیں اجرکیں بھی پہنائی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔