- میانوالی کے تھانہ مکڑوال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
- الیکشن کمیشن کی پنجاب اور کے پی کی نگراں حکومت کو ٹرانسفر پوسٹنگ جلد مکمل کرنے کی ہدایت
- جامعہ اردو بدترین مالی وانتظامی بحران کا شکار ہوگئی
- اگر بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح پر توبہ نہیں کی تو انہیں تجدید ایمان کرنی چاہیے، مفتی سعید
- خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ سامنے آگئی
- کراچی کے اسکول میں طالب علم پر بہیمانہ تشدد، ہاتھ فریکچر
- گورنر نے الیکشن کمیشن کو خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ دے دی
- قومی اسمبلی اجلاس: شازیہ مری شہدا کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
- یوکرین جنگ میں روس کی مدد پر امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں
- پولیس لائن دھماکے کی ابتدائی رپورٹ نے سیکورٹی انتظامات پر سوالات اٹھا دیئے
- سعودی عرب؛ 4 روزہ مفت ٹرانزٹ ویزے پر عمرے اور سیاحت کی اجازت
- والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا
- پاکستان میں کورونا وائرس کےنئے ویریئنٹ بی ایف سیون کی تصدیق
- سانحہ پشاور کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، کور کمانڈرز کانفرنس
- آئی ایم ایف کی بنگلادیش کیلیے 4.7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری
- پشاور خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی خراسانی گروپ نے قبول کی ہے،وزیرداخلہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی کلوگرام کا بڑا اضافہ
- اپنی موت کا ڈراما رچانے کیلیے جرمن لڑکی نے ہم شکل بلاگر کو قتل کردیا
- سانحہ پشاور پر آرمی چیف پارلیمنٹ کو بریفنگ دیں، نورعالم خان
- کراچی میں ڈاکوؤں کی سڑک کے بیچ میں آزادنہ لوٹ مار کی تصاویر وائرل
سارہ لورین کونئی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش

چار بڑے بینرزکی جانب سے آفرز ہوئی ہیں۔ دو فلمیں میں جلد ہی سائن کرونگی۔، سارہ لورین۔ فوٹو : فائل
لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین ( مونالیزا ) پرقسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔
فلمی پنڈتوں کی طرف سے نام تبدیل کا مشورہ رنگ لے آیا۔ ایک طرف ’’مرڈرتھری‘‘ میں ان کے کام کوسراہا جارہا ہے تودوسری جانب بالی وڈ کے بہت سے فلمسازوں نے سارہ لورین کو اپنی نئی فلموں میں سائن کرنے کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں۔
بالی وڈ میں زبردست کامیابی ملنے پرسارہ لورین نے ’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بالی وڈ کے فلمی پنڈتوں کی جانب سے مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ مجھے اپنا نام تبدیل کرنا چاہیے جس پرعمل کرتے ہوئے میں نے اپنا نام تبدیل کیاتھا۔ اس موقع پرمیرے کچھ قریبی دوستوں کا کہناتھا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے۔
لیکن اس کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں اوردوسری جانب بھٹ فیملی کے ادارے کی سپرہٹ فلم سیریز ’ مرڈر‘ کا اسکرپٹ سنایا گیا تومیں نے اپنا کردار سنتے ہی اس فلم کوسائن کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ فلم کوبھارت اورپاکستان سمیت دنیا کے بیشترممالک میںبیک وقت ریلیزکیا گیا ہے اور اس کا زبردست رسپانس ملا ہے۔
جس کی وجہ سے مجھے بالی وڈ کے چار بڑے بینرزکی جانب سے نئی فلموںکی آفرز ہوئی ہیں۔ ان میں سے دوفلمیں میں جلد ہی سائن کرونگی۔ کیونکہ ان میں مجھے مرکزی کردارآفرکیاجا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آنیوالا چند برسوں میں، میں بالی وڈ کے بڑے بینرزکی فلموںمیںدکھائی دونگی جس کے لیے شب وروزمحنت کررہی ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔