فلموں کے ساتھ گھر کو پورا وقت دے رہی ہوں، صائمہ

 منگل 19 فروری 2013
جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی خود کو نمبر ون کہتی ہیں، صائمہ۔ فوٹو : فائل

جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی خود کو نمبر ون کہتی ہیں، صائمہ۔ فوٹو : فائل

لاہور: فلم اسٹار صائمہ نے کہا ہے کہ میں نہیں بلکہ کام میرے پیچھے بھاگ رہا ہے اور باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کی وجہ سے لوگ مجھے نمبر ون کہتے ہیں۔جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی خود کو نمبر ون کہتی ہیں ۔میری دعا ہے کہ اللہ انکو عقل دے

اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ نے کہا کہ میں آج بھی فلموں میں بھی سب سے زیادہ مصروف اداکارہ ہوں جس کی بنیادی وجہ شائقین شوبز کی پسندید گی ہے اور میں بھی اسی معیار کے مطابق کام کرتی ہوں جیسے معیار کو میرے شائقین پسند کرتے ہیں۔ فلموں اور ڈراموں میں کام کے ساتھ گھر کو پورا وقت دے رہی ہوں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈ سٹری آہستہ آہستہ بحرانوں سے نکل رہی ہے اور امید ہے کہ آنیولے دنوں میں مزید بہتر ہو گی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔