ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز؛ وسیم اکرم کمنٹری کریں گے 

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 7 ستمبر 2017
 انٹرنیشنل کرکٹرز کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، سابق کپتان فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹرز کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، سابق کپتان فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان اور ورلڈ الیون کی سیریز میں وسیم اکرم کمنٹری کریں گے۔ 

سابق قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے تو انہیں پتہ چلے گا کہ پاکستان میں کرکٹ کا کتنا جنون ہے، اگر کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اس کی تعریف کرنا چاہئے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ قومی ٹیم ابھی چیمپئنز کی چیمپئن بنی ہے، کپتان نیا اور کھلاڑی بھی پرجوش ہیں، ورلڈ الیون کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی اپنے ہیروز کو کھیلتا ہوا دیکھیں گے جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا اور نوجوان پلیئرز کا مورال بلند ہو گا جب کہ ورلیڈ الیون کے دورہ پاکستان پر میں کمنٹری کے فرائض بھی سرانجام دوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔