اتنا بیوقوف نہیں کہ شاہ رخ جیسے اسٹار کو ناراض کروں، کپل شرما

شوبز ڈیسک  جمعـء 8 ستمبر 2017
 فلم ’’فرنگی‘‘ کی تشہیر کے بعد کپل شرما شو کا دوبارہ سے حصہ بنوں گا،گفتگو۔ فوٹو: فائل

 فلم ’’فرنگی‘‘ کی تشہیر کے بعد کپل شرما شو کا دوبارہ سے حصہ بنوں گا،گفتگو۔ فوٹو: فائل

 ممبئی:  بھارتی کامیڈین کپل شرما نے کہا ہے کہ وہ اتنے بیوقوف نہیں جو شاہ رخ خان کو ناراض کریں اور فلم ’’فرنگی‘‘ کی تشہیر کے بعد کپل شرما شو کا دوبارہ سے حصہ ہوں گے۔

ایک انٹرویو کے دوران کپل شرما کا کہنا تھا کہ لوگ نہیں جانتے کہ شاہ رخ خان میرے لیے کیا ہیں اور میں انھیں کتنی عزت دیتا ہوں اور میں اتنا بیوقوف نہیں ہوں کہ شاہ رخ خان جیسے بڑے اسٹار کو ناراض کر کے اپنی کمائی کا اتنا بڑا ذریعہ ختم کروں کیونکہ اپنی فلم میں میں وہی رقم لگا رہا ہوں جو مجھے ایسے شوز کی میزبانی کر کے ملتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ میں پچھلے دس برسوں سے بریک لیے بغیر کام کر رہا تھا، ذہنی دباؤ، بلڈ پریشر اور شوگر سے متعلق مسائل سے نمٹنے میں مجھے طبی مدد کی ضرورت تھی میں نے سوچا کہ اس سے پہلے صحت کا کوئی نیا نیا مسئلہ ہو بریک لینا ہی بہتر ہوگا اب وہ فلم ’’فرنگی‘‘ کی تشہیر کے بعد کپل شرما شو کا دوبارہ سے حصہ ہوں گے ۔ان کا ٹی وی چینل سونی کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔