میرپور آزادکشمیر میں پانی کی ٹنکی میں نہاتےہوئے4 بہن بھائی ڈوب کرجاں بحق

ویب ڈیسک  جمعـء 8 ستمبر 2017
ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور2 بہنیں شامل ہیں، پولیس : فوٹو : فائل

ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور2 بہنیں شامل ہیں، پولیس : فوٹو : فائل

میرپور: برنالہ کے نواحی گاؤں میں چاروں بہن بھائی ٹنکی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میرپور آزاد کشمیر کی تحصیل برنالہ کے نواحی گاؤں میں ٹنکی میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بچوں کا باپ لاہور میں مزدوری کرتا ہے جب کہ حادثے کے وقت  بچوں کی ماں بازار گئی ہوئی تھی کہ واپسی پر چاروں بچوں کو ٹینک میں جاں بحق پایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے بچوں کی عمریں 9، 7 ، 5  اور 3 سال ہے جن میں 2 بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔