کیریبئین لیگ: یاسر شاہ نے شاداب کی جگہ ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز کو جوائن کر لیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 8 ستمبر 2017

ٹیروبا: کریبیئن لیگ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ہم وطن شاداب خان کی جگہ ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز کو جوائن کر لیا۔

گزشتہ روز ہونے والے میچ میں ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز نے گیانا ایمیزون واریئرز کو 6 وکٹ سے شکست دی،واریئرز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز سکور کئے، گجانند سنگھ 39، کیڈوک والٹن 37 اور روشان پریمس 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سہیل تنویر اوپننگ کیلیے آئے اور 8 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، رونسفورڈ بیٹن اور سنیل نارائن نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان کی جگہ ٹرمباگو میں شمولیت اختیار کرنے والے یاسر شاہ نے 2 اوورز میں 21 رنز دیئے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ٹرمباگو نائٹ رائیڈرز نے 18 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف عبور کر لیا، کولن منرو 57 رنز پر ناقابل شکست رہے، ڈیرن براوو نے 43 رنز بنائے۔ سہیل تنویر نے 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، راشد خان، ریاد ایمرت اور وین پارنیل نے بھی ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ کولن منرو پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔