اسرائیل نے معروف فلسطینی کارٹونسٹ محمد سباعنہ کو گرفتار کر لیا

 منگل 19 فروری 2013
 اہل خانہ ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر شدید حیران ہیں اور اس بات سے بے خبر ہیں کہ محمدسباعنہ کو کہاں رکھا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

اہل خانہ ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر شدید حیران ہیں اور اس بات سے بے خبر ہیں کہ محمدسباعنہ کو کہاں رکھا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطین کے معروف کارٹونسٹ محمدسباعنہ کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فلسطین اور اردن کی سرحد پر واقع الکرامہ کراسنگ پر گرفتار کرلیا۔

محمدسباعنہ کے بھائی ثامرسباعنہ نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اردن سے واپس آتے ہوئے محمدسباعنہ کو روکا اور کچھ دیر روکے رکھنے کے بعد حراست میں لے لیا۔ انھوں نے بتایا کہ محمدسباعنہ امریکی عرب لیگ کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کیلیے خدمات سرانجام دیتے ہیں اور اسی سلسلے میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے اردن گئے تھے۔

فلسطینی اسیران امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فلسطینی کارٹونسٹ محمدسباعنہ کی گرفتاری کے بعد اسرائیلی حکام نے ان کے گھر والوں کو اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق انھیں اس سے قبل کبھی گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔ اہل خانہ ان کی گرفتاری کی اطلاع ملنے پر شدید حیران ہیں اور اس بات سے بے خبر ہیں کہ محمدسباعنہ کو کہاں رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔