کوئٹہ میں ضرورت پڑنے پر فوج بلالی جائے، صدر کی ہدایت

آن لائن  منگل 19 فروری 2013
ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،گورنر بلوچستان کو فون, فوٹو: فائل

ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں،گورنر بلوچستان کو فون, فوٹو: فائل

اسلام آ باد: صدر آصف علی زرداری نے گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کو ٹیلی فون کرکے کوئٹہ دھماکے کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کی ہرممکن امداد اور اس سانحہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلیے ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر زرداری نے گورنر کو ہزارہ برادری کی سیکیورٹی کیلیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے مطابق شام کے وقت صدر آصف علی زرداری نے گورنر بلوچستان کو پھر فون کیا اور انھیں کہا کہ کوئٹہ میں ضرورت پڑنے پر فوج کو امن و امان کیلیے بلا لیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔