الیکشن میں امن وامان کی ذمے دارحکومت ہے،چیف الیکشن کمشنر

اسٹاف رپورٹر  منگل 19 فروری 2013
انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی نہیں حکومت کی ذمے داری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر  فوٹو:  ایکسپریس/فائل

انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی نہیں حکومت کی ذمے داری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی: چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم عام انتخابات آزادانہ اور منصفانہ انداز میں کرانے کے اتنے ہی ذمے دارہونگے جتنا الیکشن کمیشن، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک کے مستقبل کومحفوظ بنانے کیلیے بروقت انتخابات کاانعقاد بہت ضروری ہے۔

انتخابات کے دوران امن وامان کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی نہیں حکومت کی ذمے داری ہے، انھوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں غلطیاں کیں لیکن اب ہم آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلیے روزانہ 18گھنٹے کام کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔