- فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی
- موٹروے اسکینڈل؛ سابق وزیر کے پرسنل اسسٹنٹ سے 44 کروڑ کی ریکوری
- تاندہ ڈیم میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، جاں بحق طلباء کی تعداد 40 ہوگئی
- نشے میں دھت خاتون کی طیارے میں ہنگامہ آرائی، فضائی میزبان کو مکا مار دیا
- پشاور پولیس لائن دھماکا، ایک المیہ
- چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
- کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 10روپے 80پیسے فی یونٹ سستی
- ہائی کورٹ ازخود نوٹس کا اختیار استعمال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ
- الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج؛عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست منظور
- ’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید
- کراچی میں جمعرات کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان
- فواد چوہدری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع
- ممکن ہے حملہ آور سرکاری گاڑی میں بیٹھ کر آیا ہو، سی سی پی او پشاور
- پولیس لائنز خودکش دھماکا اور کوہاٹ واقعے پر خیبر پختونخوا میں ایک روزہ سوگ
- اگلے بجٹ کیلیے ایف پی سی سی آئی، چیمبرز، تاجر تنظیموں سے تجاویز طلب
- سی پیک دوسرا مرحلہ، وسیع تر اثرات مرتب ہونگے، پلاننگ کمیشن
- کے الیکٹرک تاجروں کے مسائل ترجیحاً حل کرے، چیئرمین نیپرا
- بجلی کی قیمت میں 2.31 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری
- پشاور خودکش دھماکا؛ آئی جی خیبر پختونخوا کا جلد از جلد تحقیقات کا حکم
- درہ خنجراب پاک چین خصوصی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا
عمران خان نے سانحہ کوئٹہ کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی ذمے داری وفاقی حکومت اور گورنربلوچستان پر عائد ہوتی ہے ۔
چیف جسٹس واقعے کا ازخود نوٹس لیں اور حکومت شہداکے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کرے،اگر سول حکومت چاہے تو آئین کے تحت بلوچستان میں فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے ، وہ یہاں مخدوم جاوید ہاشمی ، مخدوم شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر عارف علوی اور دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا لشکر جھنگوی نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی، انہیں کہتا ہوں اسلام امن کا نام ہے ۔
اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ایسے واقعات پر قوم سخت شرمندہ ہے ، انھوں نے کہا کہ لاہور میں شوکت خانم اسپتال کے سابق کنسلٹنٹ ڈاکٹر علی حیدر اور اس کے گیارہ سالہ بیٹے کو شیعہ ہونے کی وجہ سے قتل کردیا گیا۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردانہ کاروائیوں میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کی کفالت کی ذمہ داری لے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 245کے مطابق اگر سول حکومت چاہے تو امن وامان کیلیے فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے اور یہ مطالبہ کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی بھی کررہی ہے ۔
اس سے پہلے عمران خان نے پریس کلب کے باہر محسود قبائل کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیا ۔ دریں اثناء عمران خان نے پشاورمیں خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر پر دہشتگردانہ حملہ کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔