- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
محمود اچکزئی کوغیرمعمولی پروٹوکول ملنے پرچہ مگوئیاں
اسلام آ باد: نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جانے والے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کوایوان صدر میں ظہرانے پرمدعوکیے جانے اورتقریب میں غیر معمولی پروٹوکول ملنے پرچہ مگوئیاں شروع ہوگئیں،صدرآصف زرداری نے پیرکو فلسطینی صدرمحمود عباس کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا تھا جس میں اچکزئی واحد رہنما تھے جن کا پیپلزپارٹی سے تعلق نہیں تھا۔
تقریب میں اچکزئی کوغیر معمولی پروٹوکول دیا گیا اور انھیں صدر آصف علی زرداری، صدر محمود عباس اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے ساتھ کھانے کی مرکزی میز پر پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بالکل ساتھ بیٹھایا گیا۔ ایک اعلی عہدے دار نے نجی ٹی وی کوبتایاکہ پی پی کے چند وزرا اورسینئررہنما اچکزئی کوگھیریرہے ۔تقریب کے دوران اچکزئی نے صحافیوں سے گفتگو میں نگران وزیراعظم کے موضوع پربات کرنے سے گریز کیا تاہم انھوں نے اتنا ضرورکہاکہ 16 مارچ کو حکومت کے خاتمے کے بعد ہی الیکشن ہونے چاہئیں۔انتخابات ہرقیمت پرہونے چاہیں چاہیے۔
اس میں چچا فضل الرحمن ہی کیوں نہ جیتیں۔صدر زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر سے جب پوچھا گیا کہ صرف اچکزئی کو ہی ظہرانے کی دعوت کیوں دی گئی توانھوں نے اتنا کہا کہ وہ متعلقہ لوگوں سے معلوم کریں گے ۔فرحت بابر نے بتایا کہ اچکزئی اور صدر زرداری کے درمیان تقریب سے پہلے یا بعد میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔