لاہور ایئرپورٹ پر مسافر سے 30 ہزار امریکی ڈالرز برآمد

ویب ڈیسک  اتوار 10 ستمبر 2017
پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 5 ہزار ڈالرز تک ساتھ لیکر جانے کی اجازت ہے . فوٹو : فائل

پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 5 ہزار ڈالرز تک ساتھ لیکر جانے کی اجازت ہے . فوٹو : فائل

 لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے 30 ہزار امریکی ڈالر بیرون ملک لے کر جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف  نے کارروائی کرتے ہوئے بنکاک جانے والے مسافر امتیاز ساہی کو گرفتار کر لیا جس کے ہینڈ کیری بیگ سے 30 ہزار امریکی ڈالرز برآمد ہوئے جن کی مالیت پاکستانی 32 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ اے ایس ایف حکام نے گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز کے حوالے کر دیا ہے۔

واضح رہے پاکستانی قوانین کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 5 ہزار امریکی ڈالر تک ساتھ لیکر جانے کی اجازت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔