- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
- کراچی میں تیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا
- متحدہ عرب امارات میں 3 دن بارشوں کے بعد درجہ حرارت منفی ہوگیا
- آزاد کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد زخمی
- نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون؛ اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان
- تقریباً32 فِٹ لمبی یونی سائیکل کی سواری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ
- ارضی مقناطیسی میدان میں خلل پرندوں کو ان کی منزل سے بھٹکا سکتا ہے
- ورزش میں پٹھوں کی مضبوطی کے لیے چقندر کا رس آزمائیں
- پرانی قیمت میں پٹرول کے حصول کیلیے شہریوں کا پٹرول پمپس کا رخ، افرا تفری پھیل گئی
- معذور والدین کی دیکھ بھال کیلیے لڑکی بن کر بھیک مانگنے والا لڑکا گرفتار
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

شاہ لطیف ٹاؤن میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی ارشد پرویز کو نشانہ بنایا گیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے مینجنگ ڈائریکٹر سمیت 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے 2 موٹر سائیکلوں اور 2 گاڑیوں کو بھی نذرآتش کردیا۔
قائد آباد کےعلاقے میں موبائل مارکیٹ کے باہر 2 افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، شاہ لطیف ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ایم ڈی ارشد پرویز کو قتل کردیا ان کے ساتھ گاڑی میں سوار کمپنی کے جنرل مینجر مرزا کاشف زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے بہار کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا رکن توقیر جاں بحق جب کہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے،کورنگی نمبر پانچ عوامی کالونی میں اعجاز اشفاق گولی کا نشانہ بنے اور زندگی کی بازی ہار گئے۔ شارعِ فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب فلک ناز پلازہ کے سامنے صفدر عباس کاظمی کو قتل کردیا گیا،ملیر جناح اسکوائر کے سامنے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔