ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلیے قومی کرکٹرز کا پریکٹس میچ

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 10 ستمبر 2017
عماد الیون نے سرفراز الیون کو 7 رنز سے شکست دے دی جب کہ شعیب ملک 77 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ فوٹو : پی سی بی

عماد الیون نے سرفراز الیون کو 7 رنز سے شکست دے دی جب کہ شعیب ملک 77 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے ۔ فوٹو : پی سی بی

 لاہور: ورلڈ الیون کے خلاف سیریز سے قبل تیاریوں کی جانچ کیلیے تربیتی کیمپ میں شریک قومی کرکٹرز کے درمیان پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

ورلڈ الیون کے دورہ سے قبل قومی ٹیم ایل سی سی گراؤنڈ میں ٹریننگ کر رہی ہے، جہاں سرفراز احمد اور عماد وسیم کی قیادت میں 2 ٹیمیں تشکیل دے کر پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، عماد الیون 18.5 اوورز میں 86 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، امام الحق 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹسمینوں میں صرف احمد شہزاد 14 رنز اسکور کر سکے جب کہ شاداب خان نے 4 اور حسن علی نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

پریکٹس میچ ہونے کی وجہ سے بعد میں بیٹنگ کرنے والی سرفراز الیون کو جیت کیلیے 87 کی بجائے 151 رنز کا ہدف دے دیا گیا، جس کے تعاقب میں 7 وکٹ پر 143 رنز ہی بنائے جاسکے۔ شعیب ملک 77، سرفراز احمد 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،
فہیم اشرف 2، رومان رئیس، سہیل خان اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔