امریکی پولیس نے چور کو سپرماڈل بنادیا

ویب ڈیسک  بدھ 13 ستمبر 2017
شاید اسی کو قسمت کی مہربانی کہتے ہیں کہ ماضی کا چور آج کا سپر ماڈل بن گیا ہے اور ہزاروں ڈالر معاوضہ لیتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

شاید اسی کو قسمت کی مہربانی کہتے ہیں کہ ماضی کا چور آج کا سپر ماڈل بن گیا ہے اور ہزاروں ڈالر معاوضہ لیتا ہے۔ (فوٹو: فائل)

نارتھ کیرولائنا: پچھلے سال امریکا میں نارتھ کیرولائنا پولیس نے ایک کار چور میکھی الانتے لکی کے گرفتاری پر اس کی تصاویر میڈیا پر جاری کیں لیکن خوبصورت اور غیرمعمولی آنکھوں والے چور کی یہ تصویر اس قدر وائرل ہوئی کہ اب یہ چور ایک سپر ماڈل بن چکا ہے۔

میکھی الانتے لکی ایک خاص طرح کی جینیاتی کیفیت میں مبتلا ہے جسے ’’ہیٹروکرومیا‘‘ کہتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی دونوں آنکھوں کی رنگت ایک دوسرے سے مختلف ہے۔

اس 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی رنگ برنگی آنکھوں نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلی اور صرف چند مہینوں بعد ہی ساری دنیا میں اس کے لاکھوں مداح بن چکے تھے۔

میکھی الانتے کی مقبولیت اور حسن کو دیکھتے ہوئے امریکا کی ایک ماڈلنگ فرم نے اسے بطور سپر ماڈل سائن کرلیا ہے اور اب وہ اشتہارات میں دکھائی دے رہا ہے جبکہ مختلف مصنوعات کی تشہیر کےلیے ایک سے دوسرے ملک کا سفر بھی کرتا رہتا ہے۔

شاید اسی کو قسمت کی مہربانی کہتے ہیں کیونکہ آج میکھی الانتے لکی کا معاوضہ 30 ہزار ڈالر ہے اور وہ ایک چور کے بجائے سپر ماڈل کی پرتعیش زندگی بسر کررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔