نسیمہ لبانوزیادتی کیسچشم دیدگواہ کے بیان پرجرح مکمل

سیشن جج جنوبی حسن فیروزنے نسیمہ لبانو،ایم ایل اواورتفتیشی افسرکوطلب کرلیا


Staff Reporter August 04, 2012
سیشن جج جنوبی حسن فیروزنے نسیمہ لبانو،ایم ایل اواورتفتیشی افسرکوطلب کرلیا

RAMALLAH: ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جنوبی حسن فیروزنے نسیمہ لبانوزیادتی کیس میں ملوث ملزمان منوراورمورو زادھوکے مقدمے میں چشم دیدگواہ جمال احمدکے بیان پروکیل صفائی محمد جیوانی نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے متاثرہ نسیمہ لبانو،ایم ایل اواورتفتیشی افسرکو عدالت میں طلب کرلیا اورسماعت 15اگست تک ملتوی کردی۔

استغاثہ کے مطابق 17 جنوری 2007 کوملزمان نے تھانہ اوباڑو ضلع دھڑکی کے علاقے میں نسیمہ لبانوکو اغواکے بعد اجتماعی ذیادتی کا نشانہ بنایاتھا،مقدمے میں10 سے زائد ملزمان کونامزدکیاگیاتھا،پولیس نے8ملزمان کوگرفتار کیا تھا اورمقدمہ عدالت عالیہ کے حکم پرسٹی کورٹ منتقل ہوگیاتھا، اس وقت کے سیشن جج نے ملزم انورکوجرم ثابت ہونے پرعمر قیدکی سزاسنائی تھی جبکہ7ملزمان کوعدم ثبوت پربری کردیا تھا۔مذکورہ ملزمان مفرورہوگئے تھے بعدازاں ملزمان نے اپنی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری کرائی تھی۔فاضل عدالت نے عبوری ضمانت منسوخ کرکے ملزمان کوجیل بھیج دیاتھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں