حکومت عوام کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ، سنی تحریک

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 20 فروری 2013
حکومت عوام کو تحفظ دینے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نہ صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت عوام کو تحفظ دینے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نہ صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ فوٹو: فائل

حیدرآباد: پاکستان سنی تحریک نے کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے3 روزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا، جس کے پہلے روز صوبائی صدر مولانا نور احمد قاسمی، خالد حسن عطاری کی قیادت میں کارکنان نے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال میں کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں بے گناہ و معصوم شہریوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں، لیکن انہیں کوئی روکنے والا نظر نہیں آتا ہے۔

حکومت عوام کو تحفظ دینے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نہ صرف خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے بلکہ اپنے ناراض اتحادیوں کو منانے میں مصروف ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔