سجاول، ڈاکوئوں نے تاجر کے منشی سے 19 لاکھ روپے چھین لیے

نامہ نگار  بدھ 20 فروری 2013
اطلاع ملنے پر سجاول پولیس نے جائے وقوع  پرپہنچ کر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

اطلاع ملنے پر سجاول پولیس نے جائے وقوع پرپہنچ کر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کا تعاقب شروع کردیا۔ فوٹو: فائل

سجاول: سجاول شہر میں نامعلوم مسلح افراد تاجر کے منشی سے 19 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق چوہڑجمالی کے تاجر سیٹھ جمیل میمن کا منشی عبدالصمد میمن ٹھٹھہ سے 19 لاکھ روپے لے کر موٹر سائیکل پرگھر آرہا تھا کہ خواجہ کالونی کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح افراد نے  انھیں روک کر 19 لاکھ روپے چھین  لیے ، اطلاع ملنے پر سجاول پولیس نے جائے وقوع  پرپہنچ کر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ملزمان کا تعاقب شروع کردیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔