- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن احتساب عدالت سے بری
- دانیہ شاہ ویڈیو وائرل کیس؛ مدعی مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی کو پیش ہونے کا حکم
- بتایا جائے لاپتا افراد زندہ ہیں مرگئے یا ہوا میں تحلیل ہوگئے؟ عدالت وزارت دفاع پر برہم
- شادی ہال مالک کو ایک لاکھ 80 ہزار روپے کسٹمر کو واپس کرنیکا حکم
- سہیل خان نے کوہلی سے جھگڑے کی وجہ بتادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی درخواست مسترد، الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ درست قرار
- ایشیاکپ کے مستقبل کیلئے پی سی بی کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی
- امریکا کی جنگی مشقیں صورتحال کو ریڈ لائن کی انتہا پرلے جا رہی ہیں، شمالی کوریا
- وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کا افتتاح کردیا
- عمران خان نے آصف زرداری پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگائے، شرجیل میمن
- پنجاب میں چکی آٹے نے سارے ریکارڈ توڑ دیے، قیمت 165 روپے تک جاپہنچی
- سندھ میں گھریلو صارفین گیس سے کیوں محروم ہیں؟ حکام نے وضاحت پیش کردی
- پی ٹی آئی کے 43 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
گورنر نے مہران ہائی وے فیز II کی تعمیر کا افتتاح کردیا، 557 ملین لاگت آئے گی

تقریب میں جاپانی قونصل آکیرا اوچی ، آغا صحرائی، ناگاسی اور دیگر کی شرکت،جاپانی مدد پر شکر گزار ہیں،محمد حسین سید۔ فوٹو: فائل
کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ مہران ہائی وے فیز II کی تعمیر کے آغاز پر شہریوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اس شاہراہ کی تعمیر پاک جاپان دوستی کی زندہ مثال ہوگی،9 کلو میٹر طویل مہران ہائی وے فیز II کی تعمیر پر 557 ملین روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے جو جائیکا جاپان کی جانب سے فراہم کی گئی ہے،منصوبے کے تحت 36، 36 فٹ کے دو ٹریک تعمیرکیے جا رہے ہیں جبکہ برساتی نالے کی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب بھی اس منصوبے میں شامل ہے،مہران ہائی وے کی تعمیر کے بعد شہریوں کو نیشنل ہائی وے کے متبادل ایک شاہراہ میسر آئے گی اور لانڈھی صنعتی زون ، ایکسپورٹ پروسسنگ زون ، پورٹ قاسم اور یہاں موجود جاپانی کمپنیوں کے لیے یہ ہائی وے بہت ہی مفید ثابت ہوگی۔
یہ بات انھوں نے منگل کو گورنر ہاؤس میں مہران ہائی وے فیز II کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر کراچی میں جاپانی قونصل جنرل آکیرا اوچی،ایرانی نائب قونصل جنرل آغائی صحرائی،جائیکا کے مشیرمسٹر ناگاسی ، ایڈمنسٹریٹرکراچی محمد حسین سید ، افسران اور بڑی تعداد میں عمائدین شہر بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی محمد حسین سید نے کہاکہ ہم جاپانی حکومت کے مشکور ہیں کہ مہرن ہائی وے کے فیز I کے مکمل ہونے کے بعد آج اس ہائی وے کے دوسرے فیز کے تعمیراتی کام کے آغاز کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے جس سے نہ صرف علاقہ کو ترقی حاصل ہوگی بلکہ ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرنے والے صنعت کاروں کو بھی سامان کی نقل و حمل کے لیے بہتر سہولیات میسر آئیں گی جسے جائیکا جاپان کے تعاون سے ہی مکمل کیا جائے گا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اپنے محدود وسائل کے باوجود گزشتہ دو سالوں میں شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، کراچی میں اس وقت 5 فلائی اوورز بیک وقت تعمیر کیے جا رہے ہیں،ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز ٹرمینل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے مکمل ہونے کے بعد شہر کے تمام آئل ٹینکرز کو یہاں منتقل کردیا جائے گا،شہر میں کئی ترقیاتی کاموں پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔