اہلیہ کے قتل میں ملوث مجرم کو 15برس قید کی سزا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 20 فروری 2013
15 کروڑ روپے کے خوردبردپرمقامی کمپنی کے منیجر فنانس کاجسمانی ریمانڈ. فوٹو: فائل

15 کروڑ روپے کے خوردبردپرمقامی کمپنی کے منیجر فنانس کاجسمانی ریمانڈ. فوٹو: فائل

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی عبداﷲ چنہ نے اہلیہ کے قتل میں ملوث مجرم گل رحمن کوجرم ثابت ہونے پر15برس قید کی سزا سنائی ہے۔

استغا ثہ کے مطابق مجرم کی مسماۃ صائمہ سے دوسری شادی ہوئی تھی تمام گھریلو ناچاقی کے باعث مقتولہ نے اپنے گھر رہا ئش اختیار کرلی تھی، اپریل2007 میں مقتولہ اپنے شوہر سے ناراض ہوکر مستقل طور پر والدین کے گھر میں مقیم تھی، 29 نومبر 2007 کو مجرم نے سسرال جاکر اینٹ سے مقتولہ کا سرکچل دیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم تھانہ بلدیہ نے ملزم کوگرفتار کرکے عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا تھا۔

عدالت نے میڈیکل پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ملزم سے برآمد شدہ خون آلودہ کپڑے اور چشم دیدگواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد ملزم کو دفعہ 308 کے تحت سزا سنائی ہے، ملزم کے خلاف تھانہ بلدیہ میں مقتولہ کے والد عبدالغنی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا ، جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی عنایت اﷲ بھٹو نے سا ئبرکرائم کے الزام میں ملوث ملزم  فقہیہ افتخار کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کی تحویل میں دیدیا ہے، ملزم ای کامرس گیٹ وے کمپنی میں نومبر 2004 سے بطور جنرل منیجر فنانس کام کررہا تھا ، اس نے دیگر ملازمین معین الدین اور مسماۃ پروین بانو کے ساتھ ساز باز کرکے دوران ملازمت 15کروڑ روپے اپنے اکائونٹ میں منتقل کرلیے تھے،ملزمان کے خلاف ایف آئی اے حکام نے کمپنی کے ایم ڈی ڈاکٹر خورشید نظام کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کارروائی کی تھی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔