- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
اردو ادب نے کسی بڑی تحریک کو کیوں جنم نہیں دیا، عبداللہ حسین
کراچی: اردو کے نامور ناول نگار عبداللہ حسین نے کہا ہے کہ محققین اور ناقدین کو اس امر کی تحقیق کرنی چاہیے کہ بر صغیر کے اردو ادب نے کسی بڑی تحریک کو کیوں جنم نہیں دیا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آرٹس کونسل کراچی میں اپنے اعزاز میں منائی جانے والی شام میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ 1935میں شائع ہونے والے افسانوں کے مجموعے انگارے نے برصغیر میں ایک ادبی تحریک کی بنیاد رکھی جس کے نتیجے میں انجمن ترقی پسند مصنفین وجود میں آئی،اس تحریک کے نتیجے میں کئی نامور ادیب،ناول نگار،شاعراورافسانہ نگار پیدا ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ ہیئت کے اعتبار سے شاعری نسبتاً آسان صنف سخن ہے جس میں بہت زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی جبکہ ناول نگاری بہت زیادہ وقت طلب کام ہے انھوں نے کہا کہ وہ اپنے ناول اداس نسلیں کے مقابلے میں اپنے دوسرے ناول باگھ کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں کیونکہ انھیں اپنے پہلے ناول اداس نسلیں میں کئی خامیاں نظر آتی ہیں انھوں نے کہا کہ مجھے اداس نسلیں لکھنے میں پانچ سال کا عرصہ لگا ہے اس ناول کی اشاعت کے13 سال بعد تک کوئی دوسرا ناول نہیں لکھا، عبداللہ حسین کے خطاب سے قبل آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات باعث فخر ہے کہ ہم آج عبداللہ حسین کے ساتھ موجود ہیں ان کے کام سے دنیا واقف ہے نئے لکھنے والوں کے لیے عبداللہ حسین آئیڈیل ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔